ایشین گیمز، باکسنگ اورکبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان شکست سے دوچار
جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:50
انچیون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) جنوبی کوریا میں جاری سترہویں ایشین گیمز مینزباکسنگ کے سیمی فائنل مقابلے میں ازبکستان کے باکسر شکیب الدین زوروف نے پاکستان کے محمد وسیم کو شکست دیدی۔
(جاری ہے)
فلائی ویٹ 53 کلو گرام کٹیگری میں محمدوسیم نے اپنے سے کہیں زیادہ تجربہ کارحریف کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، تاہم تین راوٴنڈ کے مقابلے میں ازبک باکسرنے پوائنٹس کی بنیاد پرکامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔
ازبکستان کے باکسرنے 30-27 سے پاکستان کے محمد وسیم کو شکست دی۔دوسری جانب مینزکبڈی سیمی فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم ایران کیخلاف قابل ذکرکارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔ایرانی ٹیم نے 14 کے مقابلے میں 25 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ دفاعی چمپئن انڈیا سے ہوگا ۔انڈیا نے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان جنوبی کوریاکومات دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.