پنجاب یونیورسٹی میں اینٹی بائیوٹکس کے نتائج سے آگاہی پر سیمپوزیم کا انعقاد

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اور مالیکوکر جینیٹکس ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور میڈیکل مائیکرو بائیولوجی اینڈ انفیکشئس ڈسیز سوسائٹی کے زیر اہتمام ”ملٹی ڈرگ مزاحمت : دنیا کے لئے خطرہ“ کے عنوان سے الرازی ہال ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ حسنین، شعبہ کی چئیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صابری، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز اور محققین و طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

جبکہ یونیورسٹی آف لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اورڈاکٹر ماہا طاہر، سمز لاہور سے ڈاکٹر سہالہ لطیف، گلاب دیوی ہسپتال سے ڈاکٹر عتیقہ عنبرین ، محققین نے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ سمپوزیم کے انعقاد کا مقصد اینٹی بائیوٹکس کے بے استعمال سے پیدا ہونے والے اثرات اور بکٹیریا میں ملٹیپل ڈرگ رزیسٹینس سے آگاہی دینا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انجم نسیم صابری نے شعبہ میں ڈرگ رزسٹینس پر کی جانے والی سائنسی تحقیق سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر شاہدہ حسنین نے بہترین پوسٹرز بنانے والوں میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :