پنجاب یونیورسٹی نے4امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 اکتوبر۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد رمضان ولد فضل خان کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے”پاکستانی پولیس اور انسداد دہشت گردی بعد از 9/11 (2001۔2010)“ کے موضوع پر، سید شہباز حسین ولد سید فقیر حسین کوساؤتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے”پاک چین طویل المدتی تذویراتی تعلقات عالمی اور علاقائی سلامتی پر اثرات(1950۔

(جاری ہے)

2011)“کے موضوع پر ،ضیاد کووسی نژاد ولد حسن (Ziad Kavousi Nejad S/o Hassan)کواردوکے مضمون میں ان کے”غالب کی فارسی نظم و نثرکے اردو تراجم“کے موضوع پراورمعصومہ غولامی دختر محمد علی (Masoumeh Gholami D/o Mohammad Ali)کواردو کے مضمون میں ان کے”مثنوی معنوی کے منتخب اردو تراجم و شروح“کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :