پی ٹی آئی کے کئی کارکنان شاہ محمود قریشی سے ناراض ہیں،جسٹس وجہیہ الدین،پی ٹی آئی میں عمران خان کے سواء کوئی لیڈر نہیں، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:52
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ریٹائرڈ جسٹس وجہیہ الدین نے کہا ہے کہ سندھ میں جس طرح کے کردار کے وڈیروں اور سرداروں کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کی خبریں آ رہی ہیں اس پر کارکنوں میں پارٹی اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے خلاف سخت ردعمل پایا جاتا ہے، جاوید ہاشمی کے بارے میں پہلے بھی شبہات تھے کہ ان کے مسلم لیگ (ن) سے رابطے ہیں اب اس کو تقویت پہنچی ہے تاہم اس کے باوجود ان کی ملتان کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا بہت واضع امکان ہے، پی ٹی آئی میں عمران خان کے سواء کوئی لیڈر نہیں۔
وہ ایک نجی سندھی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے۔ریٹائرڈ جسٹس وجہیہ الدین نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں یہ شبہات پائے جاتے تھے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ (ن) سے رابطے ہیں لیکن اب جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ملتان کے ضمنی انتخاب میں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے تو ان شبہات کو مزید تقویت ملی ہے تاہم چونکہ پی ٹی آئی نے بھی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا اور کسی اور بڑی پارٹی کا امیدوار بھی مقابلے میں نہیں ہے تو جاوید ہاشمی کی کامیابی کے واضع امکانات ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.