مناسک حج کی ادائیگی کے دوران پہاڑی سے پھسل کرگرنے سے 12 پاکستانی حجاج کرام زخمی

اتوار 5 اکتوبر 2014 13:29

مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔5 اکتوبر 2014ء) منی میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ایک پہاڑی سے پھسل کرگرنے سے 12 پاکستانی حجاج کرام زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہری دفاع کے ترجمان کرنل عبداللہ العرابی کا کہنا ہے کہ منی کے جنوب میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران طلعت صدقی کے مقام پر ایک پہاڑی سے اترتے ہوئے 12 پاکستانی حجاج کرام پھسل کر گر گئے جس سے وہ زخمی ہوگئے۔عبداللہ العرابی کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کو موقع پر طبی امداد دے کر ہی فارغ کردیا گیا جبکہ 9 حجاج کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

متعلقہ عنوان :