شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو

شہید بینظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات کو روزگار کی فراہمی کیلیے کوششیں کیں،عالمی یوم مزوور پر پیغام

بدھ 1 مئی 2024 21:05

شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں روٹی، کپڑا اور مکان کے ویژن پر کار بند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کی خوشحالی اس کے محنت کشوں کی فلاح و بہبود سیمنسلک ہے، شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، مزدوروں کو مساوی نمائندگی اور بااختیار بنانے کی بنیادرکھی، شہید بینظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات کو روزگار کی فراہمی کیلیے کوششیں کیں۔

انہوں نے کہاکہ بی آئی ایس پی اوربینظیرایمپلائزاسٹاک آپشن قابلِ تحسین اقدام ہیں، مزدور طبقے کو بیشمار چیلنجز کا سامناہے، کوئی سیاسی جماعت مزدوروں کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ مزدور زیادہ سے زیادہ پاکستان پیپلزپارٹی کاحصہ بنیں، پیپلزپارٹی اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی محنت کش ہیں۔