کوئٹہ ،ہزارہ ٹاؤن خودکش حملے میں جاں بحق 6افراد کی تدفین کردی گئی

اتوار 5 اکتوبر 2014 19:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) ہزارہ ٹاؤن خودکش حملے میں جاں بحق 6افراد کی تدفین کردی گئی۔ نماز جنازہ اورتدفین کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق 6افرادسکینہ بی بی،زلیخہ بی بی ،محمدمہدی،غلام حسین،معصومہ اورمحمدالیاس کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین کردی گئی نماز جنازہ علامہ جمعہ اسدی نے پڑھائی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمدرضا،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چےئرمین عبدالخالق ہزارہ نومنتخب کونسلر بوستان علی کشتمند رضاوکیل،قادرنائل،احمدکوہزاد،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے علاقے کے داخلی خارجی راستوں پر فرنٹیرکورپولیس اوربلوچستان کانسٹیبلری کے جوان تعینات تھے علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔