وزیراعلیٰ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ایم بی اے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے طالبعلم عرفان حسن کی ملاقات،پنجاب حکومت طالبعلم عرفان حسن کے پی ایچ ڈی کی تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرے گی،شہبازشریف ،آپ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے باعث آپ کو ایم بی اے میں شاندار کامیابی ملی ہے، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی،کم وسائل ہونے کے باوجود آپ نے عزم او رہمت کی شاندارداستان رقم کی ہے،شہبازشریف ،ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ،میں آپ کا بہت مداح ہوں ،آپ نے جس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے ، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،عرفان حسن
اتوار 5 اکتوبر 2014 23:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ایم بی اے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طالب علم عرفان حسن نے آج یہاں ملاقات کی -طالب علم عرفان حسن کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے -وزیراعلیٰ نے طالب علم عرفان حسن اور اس کے والدین کو ایم بی اے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباددی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ا س موقع پرطالب علم عرفان حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کے باعث آپ کو ایم بی اے میں شاندار کامیابی ملی ہے -میرا یقین کامل ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور الله تعالیٰ بھی محنت کرنے والے کا ہاتھ تھام لیتاہے-یقینا ایم بی اے کے ا متحان میں آپ کی کامیابی اسی محنت کا ثمر ہے-آپ نے کم وسائل ہونے کے باوجود عزم او رہمت کی شاندارداستان رقم کی ہے اور آپ جیسے طالب علم ہی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں-آپ نے اپنی ہمت ،محنت ،لگن او رقابلیت کی بنا پر یہ مقام حاصل کیا ہے- وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت طالب علم عرفان حسن کے پی ایچ ڈی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی-اس موقع پر وزیراعلیٰ نے طالب علم عرفان حسن کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا -طالب علم عرفان حسن نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کا بہت مدا ح ہوں ،آپ نے جس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے ، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،بلاشبہ جس محنت،عزم اور ہمت آپ عوام کی خدمت کر رہے ہیں میں اسے سلام پیش کرتاہوں-طالب علم عرفان حسن کے والد ین نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف حقیقی معنوں میں خادم پنجاب ہیں اور انہو ں نے آج ہمیں دعوت دے کر ہماری بہت حوصلہ افزائی کی ہے جس پرہم ان کے شکر گزار ہیں
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.