سیالکوٹ باؤنڈری پربھارتی بلااشتعال فائرنگ،4شہری شہید،آئی ایس پی آر

پیر 6 اکتوبر 2014 13:37

سیالکوٹ باؤنڈری پربھارتی بلااشتعال فائرنگ،4شہری شہید،آئی ایس پی آر

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی،جب کہ فائرنگ سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، بھارتے حملے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیالکوٹ کے چاروا سیکٹر پر ہونے والی بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، شہید ہونے والوں میں دو بچے اور خانون بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے.

بھارتی فورسز نے چاروہ سیکٹر مارٹر گولوں کے شیل اور مشین گنوں سے آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ کی وجہ سے سرحدی گاﺅں تلسی پور اور دھمال میں شہری عید کی نماز بھی ادا نہ کر سکے ، چناب رینجرز بھارتی بزدلانہ کارروائی کا بڑی جرات سے مقابلہ کیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے گنوں اور مارٹر گولوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے سرحدی علاقہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا،۔ رواں ہفتہ میں سیالکوٹ پر بھارتی جارحیت کا یہ دوسرا بڑا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر چناب رینجرز نے بھارتی فورسز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :