جوانوں کیساتھ اگلے مورچوں پر عید منانے آرمی چیف وزیرستان پہنچ گئے
پیر 6 اکتوبر 2014 14:41
میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں شریک جوانوں کے ساتھ عید منانے شمالی وزیرستان پہنچ گئے، دوسری جانب بنوں کے ٹی ڈی پی کیمپ میں بھی خوشیوں کا ماحول ہے، بعد ازاں آرمی چیف بکاخیل کیمپ بھی پہینچ گئے۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف بکا خیل کیمپ میں عید کی خوشیاں بانٹنےمیں مصروف ہیں.
اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ شمالی وزیرستان میں نماز عید ادا کی۔
آرمی چیف نے عید الاضحیٰ بھی شمالی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ منائی، بعد میں آرمی چیف میران شاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے اگلےمورچوں پرموجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی، جس کے بعد آرمی چیف بکا خیل کیمپ مین ٹی ڈی پیز سے عید ملنے پہنچ گئے، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.