تعلیمی بورڈ سرگودہا جماعت گیارویں کے سالانہ امتحان 2014 کے نتائج کاا علان آج دس اکتوبر کو ہو گا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 19:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) تعلیمی بورڈ سرگودہا جماعت گیارویں کے سالانہ امتحان 2014 کے نتائج کاا علان آج دس اکتوبر کو کر رہاہے۔ امیداواران اپنے موبائل فون کے ذریعے بھی اپنے نتائج معلوم کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی پرائیویٹ او رسرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج دستیاب ہوں گے۔ ادھر تعلیمی بورڈ سرگودہا نے انٹر میڈیٹ سالانہ پارٹ ون کے امیدواروں کی جوابی ری چیکنگ کیلئے درخواست فارم بمعہ فیس نتیجہ کی اشاعت کے بعد پندرہ یوم کے اندر جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔ ری چیکنگ فیس 1050 روپے مقرر کی گئی ہے ۔