پاکستان امریکی ویزا لاٹری DV2016 پروگرام میں شامل نہیں
جمعرات 9 اکتوبر 2014 20:20
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) امریکا میں ویزا لاٹری DV2016 پروگرام کے تحت دنیا بھر سے 50 ہزار افراد اور ان کے اہلخانہ کو امیگریشن دی جائے گی۔
(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ڈی وی گرین کارڈ پروگرام کے تحت یکم اکتوبر سے شروع ہونیوالی آن لائن درخواستوں کا حصول3 نومبر تک جاری رہے گا،تاہم اس پروگرام میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور چین کو شامل نہیں کیا گیا، البتہ افغانستان کے شہری امریکا میں رہائش اختیار کرنے کیلیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، ویزا لاٹری پروگرام میں ایران، عراق ، سعودی عرب،اسرائیل، جاپان، اور شمالی کوریا کے باشندے بھی قسمت آزمائی کر سکیں گے۔
امریکا میں آبادی کے توازن کوبرقرار رکھنے کیلیے یورپ سے برطانیہ اور شمالی امریکا سے کنیڈا اور میکسیکو کے شہری اس پروگرام سے مستفید نہ ہوسکیں گے، پروگرام میں دی جانے والی سہولت کے مطابق امریکا میں رہائش پذیر افراد کو بھی انٹری فارم جمع کرانے کی اجازت ہوگی جبکہ خاندان کا ہرفرد ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کراسکے گا،کامیابی کی صورت میں اس کے اہلخانہ بھی امریکی امیگریشن حاصل کریں گے، رواں ویزا لاٹری پروگرام میں دلچسپ امر یہ ہے کہ درخواست گزارکوایک ہی نشست کے60 منٹ میں آن لائن انٹری فارم جمع کرانا لازمی ہوگا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.