مالی سال 2013-14ء کے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد اضافہ

اتوار 12 اکتوبر 2014 15:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔2 1اکتوبر 2014ء)گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑگئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ء کے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔