پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران میپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری رہی،میپکو ترجمان
اتوار 12 اکتوبر 2014 21:04
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) عمران خان کے دس اکتوبر کو ملتان میں ہونے والے جلسہ کے دوران اور بعد میں سٹیڈیم کی فلڈ لائٹس مسلسل روشن رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران میپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی تسلسل سے جاری رہی ہے ۔ یہ بات میپکو ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔
(جاری ہے)
میپکو ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں کلپنگ کی سختی سے تردید کرتے ہیں ملتان سٹیڈیم کو گیارہ کے وی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی مسلسل جاری رہی ہے اور اس میں ایک منٹ تو کیا ایک سیکنڈ کی ٹرپنگ بھی نہیں ہوئی ۔
این پی سی سی اسلام آباد ، آر سی سی جامشورو اور پی ڈی سی میپکو کا کمپیوٹرائزڈریکارڈ اس کا ٹھوس ثبوت ہے جبکہ موقع پر ایک اضافی ٹرانسفارمر ٹرالی بھی کھڑی کی گئی تھی جس کا رننگ سسٹم سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ جلسے میں چلتی ہوئی بجلی پر ٹرانسفارمر الگ نہیں کیا جاسکتا ۔ ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ رپورٹنگ کرتے ہوئے حقائق کو مدنظر رکھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.