حکومت پر انقلاب اور انتخاب کے ذریعے دباوٴ ڈالا جائے گا، طاہر القادری ،مستقبل میں ہر سطح کا الیکشن لڑیں گے اور کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ، میڈیا سے گفتگو
پیر 13 اکتوبر 2014 21:03
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہاہے کہ حکومت پر انقلاب اور انتخاب کے ذریعے دباوٴ ڈالا جائے گا ،مستقبل میں ہر سطح کا الیکشن لڑیں گے اور کوئی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عوامی تحریک کا ایجنڈا پہلے کی طرح جاری رہے گا الیکشن کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ہر سطح کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباوٴ قائم رہے گا میکنزم تبدیل کیا ہے ،عوامی تحریک چاہتی ہے قومی حکومت بنے اس میں پہلے احتساب ہو پھر انتخابی اصلاحات اور پھر انتخابات ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ فیصل آباد کا جلسہ کامیابی کی کنجی ہے۔(جاری ہے)
طاہر القادری نے کہاکہ ہماری منزل جدوجہد، جینا اور مرنا انقلاب ہے، آج بھی کہتا ہوں سیاست نہیں ریاست بچاؤ، ہمارا پیغام پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ انقلاب اور تبدیلی والے ملکر ایک ساتھ چلیں۔
فیصل آباد میں کامیاب جلسے کر کے مخالفین کو پیغام دے دیا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پہلی بار کرکٹ میچ ہارنے پر گو مصباح گو اور گو آفریدی گو کے نعرے لگے،یہ شعور ہم نے عوام کو دیا ہے۔عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ انیس اکتوبر کو مینارپاکستان،ت23 کو ایبٹ آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.