آئی سی سی کی پابندی کے باوجود جادو گر اسپنر سعید اجمل کی ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں بادشاہت برقرار
پیر 13 اکتوبر 2014 23:41
دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بالنگ ایکشن پر پابندی کے باوجود پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل کی آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا نے 3ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، آسٹریلیا 114 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ 113 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ طوفان کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب اگر بھارت باقی دونوں میچز جیت بھی جاتا ہے تو اس کی پوزیشن دوسری ہو گی۔ آئی سی سی کی ٹیم رینکنگ میں سری لنکا 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ 98 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
آئی سی سی کی پلیئر رینکنگ میں سعید اجمل بالنگ ایکشن پر پابندی کے باجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ دوسرا نمبر سنیل نارائن اور تیسرا نمبر ڈیل اسٹین کا ہے۔
بیٹنگ کے شعبے میں پہلی دونوں پوزیشنز پر جنوبی افریقی بلے باز براجمان ہیں، پہلا نمبر اے بی ڈیویلیئر جبکہ دوسرا نمبر ہاشم آملہ کا ہے، تیسری پوزیشن بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی ہے، بلے بازوں کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا نمبر 13واں اور احمد شہزاد 17ویں نمبر پر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہارا تو پی سی بی گیری کرسٹن کو ذمہ دار ٹھہرائے گا: راشد لطیف کا دعوی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.