ٹورآف بیجنگ کاچوتھا مرحلہ ڈینیئل مارٹن نے جیت لیا

منگل 14 اکتوبر 2014 17:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) آئرلینڈ کے ڈینیئل مارٹن نے ٹورآف بیجنگ سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت کرمجموعی برتری میں دوسرے نمبرپرآگئے۔

(جاری ہے)

چین کے درالحکومت بیجنگ میں جاری سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ ایک سوستاون کلومیٹرپرمحیط تھا، گرامین ٹیم کے آئرش رائیڈرڈینئیل مارٹن نیفنشنگ لائن سیچارسومیٹرپہلیمین پیک پراٹیک کیا اورتما رائیڈرزسے آگے نکل گئے۔

مارٹن نے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے بارہ منٹ چودہ سیکنڈزمیں طے کیا، کولمبیا کے ایسٹیبن شاویز دوسرے اوربیلجئیم کے فلپ گلبرٹ تیسرے نمبرپررہے۔اس کامیابی کی بدولت ڈینئیل مارٹن مجموعی برتری میں ریس لیڈرفلپ گلبرٹ کے قریب پہنچ گئے، گلبرٹ اوران کے درمیان صرف تین سیکنڈزکا فاصلہ ہے۔ مارٹن آخری مرحلے میں گلبرٹ کی برتری ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔