وفاقی پبلک سروس کمیشن کے تحت 2014ء کے سی ایس ایس کے مقابلے کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان ، کامیابی کا تناسب 3.3فیصد رہا

بدھ 15 اکتوبر 2014 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) وفاقی پبلک سروس کمیشن کے تحت 2014ء کے سی ایس ایس کے مقابلے کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

امتحان میں کل 26640امیدواران نے اپلائی کیا جس میں سے 13170 امیدوار اتحان میں شامل ہوئے جن میں سے 439 امیدوار کامیاب ہوئے کامیاب مرد امیدواروں کی تعداد 294 اور کامیاب خواتین امیدواروں کی تعداد 145 ہے امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 3.3فیصد رہا۔

امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے امیدوار اپنے نتائج ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں کامیاب امیدواروں کے میڈیکل ٹیسٹ اور تعیناتی تجربے اور وائیوا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق لئے جائینگے کامیاب امیدواروں کو ویب سائٹ کے ذریعے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے