محکمہ ثقافت سیاحت ‘نوادرات اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان مکلی کے قبرستان میں موجود سلطان ابراہیم کے مقبرے کی بحالی اور مرمت کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط،

مکلی قبرستان کو ایک مکمل سیاحتی مرکز بنایا جائیگا جہاں گائیڈس ‘ میوزیم اور سیاحوں کے لیئے دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا: شرمیلا فاروقی

بدھ 15 اکتوبر 2014 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) صوبائی وزیر برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مقلی کا قبرستان اپنی منفرد طرز تعمیر اور تاریخی حیثیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس کی حفاظت اور بحالی کے لیئے ہم ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات خوش آئین ہے کے نجی سیکٹر اور عالمی برادری نے مقلی کی بحالی کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے فنڈ جاری کیئے۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے تاریخ کو نہیں سنبھالتیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے محکمہء ثقافت سیاحت ‘نوادرات اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن پاکستان کے درمیان مقلی کے قبرستان میں موجود سلطان ابراہیم کے مقبرے کی بحالی اور مرمت کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کے مقلی کے آثارنایاب ہیں اور کسی چھپے ہوئے خزانے سے کم نہیں۔

لوگوں کو آج تک اس کی پوری طرح آگاہی نہیں۔ہماری بھرپور کوشش ہے کے مقلی کو ایک مکمل سیاحتی مرکز بنایا جائیگا جہاں گائیڈس ‘ میوزیم اور سیاحوں کے لیئے دیگر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ تقریب سے ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان کی سی ای او یاسمین لاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس یاداشت کی مطابق نا صرف ہم غیر ملکی امداد کے ذریعے مقبروں کی مرمت اور بحالی کا کام کرینگے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مکامی ہنرمندوں‘ فنکاروں اور نوجوانوں کو ورکشاپ اور ٹریننگ کے ذریعے کام سکھایا جائیگا‘ اس عمل سے مقامی افراد اور ہنرمندوں کو اپنے ورثے کی اہمیت جاننے اور اس کی بحالی کے کام کو سیکھنے میں مدد حاصل ہوگے جس کے تحت ایک تو غربت میں کمی آئیگی ان لوگوں کو روزگار ملیگااور مستقبل میں مقامی ہنرمند بھی ان آثار کی حفاظت اور بحالی کے کام کو سرنجام دے سکیں گے۔

انہوں نے کہا کے جو بھی نوجوان ورکشاپ اور ٹریننگ کا حصا بنا چاہتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں۔ انہوں نے بتایا کے سندھ حکومت کے ساتھ یہ دوسرا ایم او یو ہے۔ اس سے پہلے 2012ء میں مقلی کے ایک مقبرے کو ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے غیر ملکی امداد کے ذریعے اس کے اصل حسن میں بحال کیا اور سندھ حکومت کے حوالے کیا اور ہماری کوشش ہے جو بھی کمی کنزرویشن کے حوالے سے رہ گئی ہے وہ پوری کی جائے۔ یاداشت پر سیکریٹری ثقافت ‘ سیاحت اور نوادرات اعجاز میمن اور ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان کی چیف ایگزیکیوٹو سی ای او میڈم یاسمین لاری نے دستخط کیئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر منظور احمد قناصرو‘ ڈائریکٹر نوادرات سندھ قاسم علی قاسم اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :