پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن ” گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے منایا گیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 23:19

اسلام آباد،جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہاتھ دھونے کا عالمی دن ” گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے “ 15اکتوبر بروز بدھ منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصدصابن کے ساتھ ہاتھ دھونے کی عادت سے مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مختلف پرائیویٹ کمپنیوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سکولوں ،کالجز اور دیگر اداروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں بچوں اور نوجوانوں کو ہاتھ دھونے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ہاتھ دھونے کا عالمی دن صرف سکولوں کے بچوں کیلئے منایا جاتا ہے لیکن ہر شخص صابن سے ہاتھ دھو کراس دن کے منانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :