چکنائی سے بھرپور کھانے صحت کے لیے مفید بن گئے
جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:24
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء)چکنائی سے بھرپور کھانے صحت کے لیے مفید بن گئے۔ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ چکنائی دار کھانوں کے استعمال سے نہ صرف آپ اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں بلکہ یہ آپ کے دل کے لیے بھی مفید ہیں۔برسوں تک ہمیں بتایا جاتا رہا ہے کہ چکنائی سے بھرپور کھانے صحت کے لیے مضر ہیں اور ان سے دل کی شریانیں تنگ ہو جاتی ہیں جس سے دل کی بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق نے چکنائی دار کھانوں سے متعلق والے پرانے خیالات کو جڑ سے ہلا دیا ہے۔(جاری ہے)
مشہور یونیورسٹیوں ، اوکسفرڈ ، کیمبرج اور ہاورڈ کے سائنس دانوں نے چکنائی کے استعمال اور دل کی بیماریوں میں تعلق ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن سائنس دان پانچ لاکھ افراد پر ہونے والی 18 تحقیقات کا جائزہ لینے کے بعد بھی کوئی ایسی حتمی شہادت ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں جو ثابت کرتی ہو کہ چکنائی کا استعمال انسانی دل کے لیے مضر ہے۔
حال ہی میں سکینڈے نیویا کی ایک ریسرچ سے بھی پتہ چلا ہے کہ ایسے لوگ جو چکنائی والی خوراک یعنی دودھ دہی مکھن اور کریم کے استعمال کرنے سے مکمل پرہیز کرتے ہیں ، ان میں موٹاپے کے امکانات ان لوگوں سے زیادہ ہوتے ہیں جو دودھ اور دہی کا استعمال کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
-
کولمبیا کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
مصنوعی ذہانت سے سعودی عرب میں 17 فیصد روزگار متاثرہوسکتے ہیں، ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.