ٰخاتون افسر کی پراسرارہلاکت کا مقدمہ درج ، حالات مشکوک
جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) گلبرگ کے علاقے میں آڈٹ اینڈاکاﺅنٹس اکیڈمی میں زیرتربیت خاتون افسرنبیہ چوہدری کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق نبیہہ چوہدری کی والدہ کی درخواست پر درج ایف آئی آرمیں قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے اوراِس کی کاپی باقاعدہ تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن برانچ کے سپردکردی گئی ۔
نبیہہ چوہدری کی روم میٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہاسٹل کے کمرے کی وائرنگ بھی ناقص تھی ، متعدد بار شکایت کے باوجود انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی ۔روم میٹ کا کہناتھاکہ نبیہہ مضبوط اعصاب کی مالک تھی ،وہ خودکشی نہیں کرسکتی ۔ پولیس کے مطابق حالات مشکوک ہیں ، جائے وقوعہ پر دیگر تمام چیزیں محفوظ تھیں اور خاتون کے علاوہ کسی چیزکو آگ نہیں لگی ۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے بتایاکہ کپڑوں پر لگی گریس صاف کرنے کے لیے نبینہہ نے پٹرول منگوایاتھا، ہوسکتاہے کہ کہیں کپڑے صاف کرتے ہوئے پٹرول کو آگ لگ گئی ہو۔
دوسری طرف انکشاف ہواہے کہ آتشزدگی سے پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی زیر تربیت خاتون افسر نبیہہ چوہدری کے والد چودھری سلیم کراچی میں داﺅد کالج کے پرنسپل تھے جنہیں 2 ماہ قبل قتل کر دیا گیا جبکہ نبیہہ چودھری خود بھی میر پور خاص میں اپنی سرپرستی میں ایک سکول چلا رہی تھیں ،انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹرانکس انجینئرنگ میں ڈگری لی۔
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.