انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے نتائج کا اعلان( کل) ہوگا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 19:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کرا چی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کل( جمعہ )17اکتوبر 2014ء کو سہ پہر تین بجے کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے نمائندے نتائج کی کاپی انٹربورڈ آفس کے کمرہ نمبر 28سے سہ پہر ساڑھے تین بجے حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔