وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر گھر کی 10 مرلے زمین سکول کے نام کر دی، بدلے میں مجھے ملنے والا سکول کا کوارٹر ہیڈ ماسٹر نے مجھ سے چھین لیا ہے، سکول کے قاصدکی پریس کانفرنس

جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر میں نے اپنے گھر کی 10 مرلے زمین سکول کے نام کر دی مگر اس کے بدلے مجھے ملنے والا سکول کا کوارٹر ہیڈ ماسٹر نے مجھ سے چھین لیا ہے۔

(جاری ہے)

میں در بدر ہو گیا ہوں ایم سی سکول کرشنا گلی کا ہیڈ ماسٹر مجھ سے ماہانہ کرایہ وصول کر رہا ہے رقم نہ دینے پر مجھے میرے بچوں سمیت در بدر کر رہا ہے سکول کے قاصد کالا مسیح نے اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کالا مسیح نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت ہم لاہور آ گئے90ء میں شہباز شریف نے وہاں کا دورہ کیا اور پوری آبادی سے کہا کہ یہاں سکول بنے گا اور ہم اس جگہ کے بدلے آپ کو جگہ دیں گے مگر ساری آبادی کو اس کے بدلے رقم اور یہ جگہ مل گئی لیکن مجھے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا گیا کالا مسیح نے کہا کہ میری خادم اعلیٰ سے اپیل ہے کہ مجھے اور میرے گھرانے کو رہنے کیلئے چھت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :