پیپلزپارٹی کاجلسہ ،استقبالیہ کیمپ کارکنوں سے بھرگئے
جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے کل ہفتہ کو ہونے والے جلسے سے قبل ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگادیے گئے جہاں پارٹی ترانوں پرجیالے رقص کررہے ہیں۔کراچی کی اہم شاہراہوں اور مختلف علاقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے استقبالیہ کیمپ لگادیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو 18 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کے اعلانات کے ساتھ ساتھ ، پارٹی کے نئے اورپرانے نغمات سے عوام کو متوجہ کیا جارہا ہے۔
استقبالیہ کیمپوں پر بے نظیر بھٹو شہید کی آڈیورکارڈنگ بھی چلائی جارہی ہے اورپارٹی ترانوں پرکارکنوں کو والہانہ رقص کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جیالوں کا کہنا ہے کہ وہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے کو شایان وشان طریقے سے ویلکم کریں گے۔(جاری ہے)
بلاول کا استقبال دنیا دیکھے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سخت سکیورٹی انتظامات میں جمعرات کوجلسہ گاہ کادورہ بھی کیا جہاں انہیں جلسے کے انتظامات سے آگاہ کیاگیا۔
اس موقع پرموجود جیالوں نے اپنے قائد کا پْرتپاک استقبال کیا اور بلاول کے حق میں نعرے لگائے۔پیپلزپارٹی کے رہنماوں کاکہناہیکہ کارکن بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہیں گے۔پیپلز پارٹی کے جلسے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔کراچی کی شاہراہوں پر قائم کیمپوں پر جیالوں کا جوش وجذبہ بڑھتا جارہا ہے۔ پارٹی گیتوں پررقص اوران کی خوشیاں عروج پر نظرآرہی ہیں۔ ادھر 18 اکتوبر کو بلاول بھٹو کے جلسے کو کامیاب کرانے کیلئے شہداد پور میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جس میں لطیف پارک‘ علی چوک‘ ابڑا پاڑہ اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں پر بڑے بڑے اسپیکر لگا کر عوام کو 18 اکتوبر کے جلسے میں شرکت کیلئے اپیل کرتے رہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.