کسان تنظیموں کی معاونت سے پانی کی مساویانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کر رہے ہیں، پانی چوری کی روک تھام کے لئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملد رآمد یقینی بنایا جائے گا‘ افضل انجم طور

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا ) کے جنرل منیجرافضل انجم طور نے کہا ہے کہ کسان تنظیموں کی معاونت سے پانی کی مساویانہ تقسیم یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کر رہے ہیں تا ہم پانی چوری کی روک تھام کے لئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملد رآمد یقینی بنایا جائے گا۔ پانی چوری کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل کر رہے ہیں تا کہ تمام کسانوں کو مساویانہ بنیادوں پر نہری پانی دستیاب ہو سکے، پانی چوری روکنے کے لئے محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں لوئر چناب کینال سسٹم کے ایریا واٹر بورڈ زمیں پیڈا کے افسران اور کسان نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایریا واٹر بورڈز کے ممبران اور چیف ایگزیکٹو صاحبان بھی موجود تھے، انہوں نے کسا ن تنظیموں کے نمائندگان ، پیڈا و محکمہ آبپاشی کے افسران اور عملے کو آگاہ کیا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبیانہ وصولی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے یا حکومتی شیئرسرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے والوں سے وضاحتیں طلب کی جائیں گی تا کہ سرکاری واجبات کی موثر وصولی ممکن ہوسکے۔جنرل مینجرنے پیڈا کی سپیشل مانیٹرنگ ٹیم کو راجباہ کھِکھی کا اچانک معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور شکایت کنندگان کو موگہ جات کے ٹوٹا ہوا ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پرجنرل مینجر پیڈا نے فیلڈ افسران و عملے کو پانی چوری کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :