امداد کا غلط استعمال‘ برطانیہ نے عمران خان کے الزامات مسترد کردئیے
پیر 20 اکتوبر 2014 12:34
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) برطانیہ نے عمران خان کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا جن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کو دی جانے والی برطانوی امداد غلط استعمال ہو رہی ہے۔ برطانوی امداد پاکستان کے کرپٹ سیا ست دانوں کی جیب میں جا رہی ہے اور امیر پاکستانیوں کو ارب پتی بنا رہی ہے۔ موجودہ حکومت امدادی رقم کو اپنے خاندان کے افراد میں استعمال کر رہی ہے۔
برطانوی اخبار”دی میل“ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹ اسٹار عمران خان نے کہا کہ پاکستان برطانوی امدادی بجٹ کے ملٹی ملین پونڈ کو غلط استعمال کر رہا ہے۔ برطانوی امدادی رقم امیر پاکستانیوں کو مزید امیر بنانے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے محکمے کی طرف سے دیا جانے والا لاکھوں پونڈ بجٹ سے پاکستانی سیاست دان منافع کما رہے ہیں۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق28امداد لینے والے ممالک کے جائزے کے بعد یہ صورت حال سامنے آئی کہ امدادی رقم نے ان ممالک کے افراد کی آزادی پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔ ٹیکس دہندگان کے اتحاد کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ کئی ممالک نے امدادی رقم کے بعد سیاسی اور انسانی حقوق کے حالات کی بہتری کی بجائے آزادی کو کھودیا۔
اخبار کے مطابق عمران خان کے ریمارکس نے ان خدشات میں مزید اضافہ کردیا۔برطانیہ نے گزشتہ برس امدادی رقوم میں بارہ ارب پونڈ دیئے۔اس رقم سے پاکستان کو بھی بھاری امداد دی جاتی ہے۔گزشتہ برس253ملین پونڈ پاکستان کو امدادی رقم دی گئی جب کہ آئندہ سال برطانیہ پاکستان کو310ملین پونڈ امداد دے گا۔عمران نے خبردار کیا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاست دانوں نے کک بیکس سے لاکھوں روپے حاصل کیے ہیں۔اخبار کے مطابق پاکستان کا شمارکرپشن انڈیکس پر 174 ممالک میں سے37ویں نمبر پر ہے۔اخبار کے مطابق پاکستان کی ایک فی صد سے کم آبادی انکم ٹیکس دیتی ہے اور صرف 30 فی صد اراکین اسمبلی انکم ٹیکس دیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.