کردار کشی کا الزام، حنیف عباسی نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا
منگل 21 اکتوبر 2014 18:24
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کواپنی کردار کشی کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ اپنے قانونی مشیر غلام مصطفیٰ کندوال ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوائے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے دھرنوں میں تقاریر کے دوران ان کی کردار کشی کی اور ان پر جھوٹے الزامات عائد کئے ۔
عمران خان نے متعدد بار اپنی تقاریر میں حنیف عباسی جو کہ ممبر قومی اسمبلی رہے اور اس وقت وہ چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ ہیں کی ذات کو ہدف تنقید بنایا ‘ انہیں منشیات فروش کہا گیا اور میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ نااہل شخص کو منصوبے کا چیئرمین بنا دیا گیا۔(جاری ہے)
عمران خان کے ان الزامات کی وجہ سے ان کے موکل حنیف عباسی کی سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور انہیں ذہنی طور پر شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا اگر عمران خان نے پندرہ یوم کے اندر اندر میرے موکل سے معافی نہ مانگی تو پھر کو قانون کے مطابق عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
عمران خان کو بھجوائے گئے ایک ارب کے ہرجانے کے نوٹس میں پچاس کروڑ روپے ہرجانہ سیاسی شہرت اور کردار کشی جبکہ پچاس کروڑ روپے ذہنی اذیت کی مد میں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.