چاو ل، گنے، پیاز ، آلو کے پیداواری اہداف مقرر ،گنے کا6 کروڑ 47لاکھ ٹن ، چاول 67لاکھ 20 ہزار ٹن ،گندم کا پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن مقرر

بدھ 22 اکتوبر 2014 15:53

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)ملک میں چاو ل، گنے، پیاز اور آلو کے پیداواری اہداف مقرر کر دیے گئے ہیں،گنے کا6 کروڑ 47لاکھ ٹن اور چاول کا پیداواری ہدف 67لاکھ 20 ہزار ٹن مقررکیا گیا ہے،جبکہ آئندہ سیزن کے لیے گندم کا پیداوار کا ہدف 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق کی زرعی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سکندرحیات بوسن کی زیر صدارت ہوا جس میں ربیع سیزن کے لیے مصارف پیداوار اور ان کی بروقت فراہمی کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ گنے کی پیداوار کا تخمینہ6 کروڑ 47 لاکھ ٹن اور چاول کا اندازہ67 لاکھ 20 ہزار ٹن ہے، کمیٹی کو مکئی، مرچ اور مونگ سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار اور تخمینوں سے بھی آگاہ کیا گیا، کمیٹی نے آئندہ سیزن کے لیے گندم کا پیداواری ہدف 2کروڑ 60 لاکھ ٹن مقرر کر دیا جس کے لیے 89 لاکھ ہیکڑز رقبے پر گندم کی کاشت کی جائے گی جبکہ پیاز کی پیداوار کے لیے 20 لاکھ ٹن اور آلو کے لیے 35 لاکھ 60 ہزار ٹن کا ہدف مقرر کردیا۔

کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو نومبر اور دسمبر کے دوران کھاد اور دیگر مصارف پیداوار کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔