وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمینٹ بنک کے ساتھ یاداشت مفاہمت پر دستخط کے لئے بیجنگ روانہ ہو گئے

بدھ 22 اکتوبر 2014 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈا ر ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمینٹ بنک (اے آئی آئی بی) کے ساتھ یاداشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے لئے چین کے دارلحکومت بیجنگ روانہ ہو گئے۔وہ بدھ کے روز بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ سے چینی دارلحکومت بیجینگ کے لئے روانہ ہو گئے ۔وفاقی وزیر اس یاداشت مفاہمت پر پاکستان کے فاؤنڈنگ ممبر کی حیثیت سے دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمینٹ بنک (اے آئی آئی بی) کے ساتھ یاداشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے حوالے سے تقریب چینی دارلحکومت میں 24 اکتوبر کو کو منعقد کی جا رہی ہے ۔اپنے دورہ چین کے دوران وفاقی وزیر تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ چین کے اعلی حکام، مالیاتی اداروں اور بنکوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ ان ملاقاتوں میں اسحاق ڈارپاکستان- چین اقتصادی راہداری کے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں بلخصوص توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے چینی اعلی حکام، مالیاتی اداروں ،بنکوں کے سربراہان ،سرمایہ کارواں اور کارواباری شخصیات کو سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب فراہم کریں گے ۔

وفاقی وزیر اپنے دورے کے دوران چین میں مقیم پاکستانی برادری اور میڈیا سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔