پاکستان ایل او سی پر صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ‘ پاکستان کی بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت
جمعرات 23 اکتوبر 2014 14:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایل او سی پر صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ‘ سارک کانفرنس 26 اور 27 نومبرکو کھٹمنڈو میں ہوگی ‘وزیر اعظم کی شرکت کامکان ہے ‘افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کر رہے ہیں ‘پاکستان پاکستانیوں کا ہے ‘ کسی شدت پسند گروہ کا نہیں ‘طالبان کے خلاف بلا امتیاز بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان ایل او سی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ، ایل او سی کی دوسری جانب رہنے والے کشمیری ہمارے بھائی ہیں ‘جوابی کارروائی کرتے ہوئے خیال رکھتے ہیں کہ کشمیریوں کا جانی نقصان نہ ہو ۔(جاری ہے)
پاک بھارت مفاہمت کے تحت ورکنگ باونڈری کے 500 میٹر کے اندر کسی تعمیر کی اجازت نہیں،بھارت بنکرز تعمیر کررہا ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی پر بیرون ملک مشنز بھی متعلقہ ممالک کو آگاہ کررہے ہیں۔ بھارت پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے جبکہ ہم ذمہ داری کے ساتھ جواب دے رہے ہیں یو این فوجی مبصر گروپ کے ایل او سی کی بھارتی سائیڈ پر دورے کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ طالبان کے خلاف بلاامتیاز بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا افغانستان کا الزام بے بنیاد ہے ‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں کسی مخصوص گروپ کی حمایت نہیں کر رہا ، تسنیم اسلم نے سارک سربراہ کانفرنس کے حوالے سے بتایا کانفرنس 26 اور 27 نومبرکو کھٹمنڈو میں ہوگی جس میں وزیراعظم نواز شریف کی شرکت کا امکان ہے تاہم کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کی نریندر مودی سے ملاقات بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ملالہ یوسفزئی پاکستانی شہری ہے ، تعلیم کے لیے اس کی خدمت پر فخر ہے ۔ تسنیم اسلم نے کہاکہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے ، کسی شدت پسند گروہ کا نہیں۔ طالبان کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کے سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ملک پاکستانی شہریوں کا ہے ،بیرون ملک مقیم کوئی بھی پاکستانی کسی بھی وقت واپس آسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.