دھرنوں کا خاتمہ کسی کی جیت یا ہار نہیں بلکہ سب کی فتح ہے تنقید کی گنجائش نہیں ہے ، اب حکومت حالات ذہن میں رکھ کر مشاورت سے آگے بڑھے،خورشید شاہ
جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ دھرنوں کا خاتمہ کسی کی جیت یا ہار نہیں بلکہ سب کی فتح ہے ۔اس لئے ان کے خلاف تنقید کرنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ حالات ذہن میں رکھ کر مشاورت سے آگے بڑھے۔طاہر القادری تو واپس چلے گئے تاہم حکومت کو اس پر زیادہ خوشی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ابھی بھی ایک پارلیمنٹرین گروہ باہربیٹھا ہے جو تحریک انصاف ہے ۔
خورشید شاہ نے عمران خان سے دھرنا ختم کر کے پارلیمنٹ میں آ جانے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا کہ پارلیمان ہی صحیح فورم ہے جس کی آواز طاقتور ہے اور باہر بھی سنی جاتی ہے ۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ افسوسناک ہے ۔(جاری ہے)
بھارت پاکستانی افواج کو کمزور سمجھ رہا ہے اور مختلف محاذوں پر الجھانا چاہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جنرل کا بھارت پر ایٹم بم گرانے کا بیان پاکستان کے لئے نقصانات کا سبب بن سکتا ہے ۔ بھارت پر ایٹم بم گرانے کا مطلب اپنے آپ پر ایٹم بم گرانا ہے ۔ایک دشمن ملک کے حملے کے جواب میں پوری انسانیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ وہ ان کی جماعت اسی مسئلہ کو بات چیت و مذاکرات کے ذریعے ختم کرنے کے حامی ہے لہذا حکومت آگے بڑھے اور نریندر مودی سے بات چیت شروع کی جائے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلوچستان سے ہزارہ برادری اور دیگر اقلیتوں کی دوسرے ممالک کو نقل مکانی ایک صوبائی مسئلہ ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نندی پور منصوبے کے اخراجات بڑھانے کے حوالے سے تفصیلات بیان کرے۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں وزراء کا ایک بڑی تبدیلی ہے ۔سید خورشید نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق کا خیال ہوئے بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان کریں اگر حکومت نہیں کرتی تو یہ کام پارلیمنٹ کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹرین پر مبنی وفود ساری دنیا باالخصوص مسلم ممالک کی جانب روانہ کرے تا کہ وہ وہاں موثر انداز میں صرف ایل او سی پر بھارتی جارحیت کو اجاگر کریں بلکہ اس مسئلہ پر ان ممالک کی حمایت حاصل کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.