حکومت آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے گی، مجتبیٰ شجاع الرحمن
جمعرات 23 اکتوبر 2014 16:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) صوبائی وزیر قانون وایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے گی، بلدیاتی آرڈیننس کی قائمہ کمیٹی نے توسیع کردی ہے عدالت کے حکم پر الیکشن کمیشن 6ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں کرے گا جس کے بعد حکومت فوری بلدیاتی انتخابات کروادے گی، امید ہے کہ عمران خان بھی محرم الحرام کے احترام میں اپنا دھرنا ختم کردیں گے کیونکہ میوزک کے بغیر ان کا دھرنا نہیں چل سکتا، پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام نے ان کا لندن پلان مسترد کردیا تھا، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی قائمہ کمیٹی نے توسیع کردی ہے، جس کو اب ایوان میں پیش کریں گے، عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں مکمل کروائے گا اس لئے الیکشن کمیشن کو پنجاب حکومت سے جو سہولتیں چاہئیں ہوں گی حکومت ان کو فراہم کرے گی، الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کے لئے 6ماہ کا وقت مانگا ہے جیسے ہی نئی حلقہ بندیاں مکمل ہوں گی تو حکومت فی الفور بلدیاتی الیکشن کروا دے گی ، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت کی کوشش ہو گی کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروائے جائیں، عمران خان کے دھرنے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ امید ہے عمران خان اپنا دھرنا محرم الحرام کے احترام میں ختم کردیں گے کیونکہ ان کا دھرنا میوزک کے بغیر نہیں چل سکتا، لندن پلان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لندن پلان والوں کا خیال تھا کہ ہم دھرنوں کے ذریعے چند دنوں میں حکومت ختم کردیں گے مگر لندن پلان کو نہ صرف عوام نے مسترد کیا بلکہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں نے اس کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو مستحکم کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
گندم خریداری سکینڈل، سیکرٹری انچارج نیشنل فوڈ سیکورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
-
فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر،6مئی کو سماعت ہوگی
-
نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،بیرسٹر سیف
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.