رواں مالی سال جولائی تا اگست؛ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں3.19فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)رواں مالی سال کی پہلی سہماہی (جولائی تا اگست)کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں3.19فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سب سے زیادہ اضافہ کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی صنعتوں میں ہوا جہاں پیداوار 10فیصد کے قریب پہنچ گئی اس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں 1.32فیصد ترقی دیکھی گئی۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر توانائی کی فراہمی بہتر ہونے کے ساتھ سیاسی ہلچل کم ہوجائے تو نہ صرف معاشی ترقی میں تیزی آئے گی بلکہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے سے غربت کا خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا۔