کیوبا میں کیوبن سکالر شپس پر 700 سے زائد پاکستانی میڈیکل سٹوڈینٹس اگلے سال کے اوائل میں گریجویشن کرکے مارچ 2015 میں واپس آجائیں گے، ڈپٹی فارن منسٹر کیوبا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء )کیوبا میں کیوبن سکالر شپس پر 700 سے زائد پاکستانی میڈیکل سٹوڈینٹس اگلے سال کے اوائل میں گریجویشن کرکے مارچ 2015 میں واپس آجائیں گے۔ یہ بات ڈپٹی فارن منسٹر کیوبا مسٹر روگیلیو سیرا دیاز، نے جمعرات کے دن ایچ ای سی کے دورے دوران بتائی جہاں انہوں نے ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کی۔

کیوبا کے وزیر کے ہمراہ جینیس زینن بیورگو کنسپشن، ایمبیسڈر، ری پبلک آف کیوبا، جوائے پیونٹس سالڈس، تھرڈ سیکرٹری اینڈ مسٹر آرمینڈو ورگارا بیونو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، جنرل ڈویژن آف بائی لیٹرل افیئرز، منسٹری آف فارن افیئرز آف کیوبا اور مس بتول کاظم منسٹری آف فارن افیئرزتھے۔ڈاکٹر مختار احمد نے 2005 کے زلزلے میں تباہ ہونے والے علاقوں آزاد جموں و کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے طلبہ کو کیوبا کی حکومت کا 1000 میڈیکل سکالر شپس دینے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

مسٹر روگیلیو سیرا دیازنے ڈاکٹر مختار احمد کی تعاون کیلئے پیشکش کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور طلبہ کی میزبانی پر مسرت کااظہار کیا۔کیوبن وزیر نے چیئرمین ایچ ای سی کو کیوبا میں ہونے والی گریجویشن تقریب برائے پاکستانی میڈیکل طلبہ اور اگلے سال کیوبا میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔زیاد