تحریک انصاف کا ملک میں مخصوص افراد کے معیارِِزندگی کو بلند کرنے کے عزم کا اعادہ
جمعرات 23 اکتوبر 2014 22:03
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں مخصوص افراد کے معیارِِزندگی کو بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ان کیلئے خصوصی شہری و سماجی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں، تاہم یکے بعد دیگر حکومتوں کی جانب سے ان کی زندگیوں پر توجہ نہ دیے جانے کی وجہ سے زندگی کی دوڑ میں قدرے سست روی کا شکار ہیں۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے آزادی چوک میں خصوصی افراد کیلئے مخصوص دن کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسمانی معذوری کے شکار افراد معاشرے کے صحت مند افراد کے ساتھ ریاست کی بھرپور توجہ کے حقدار ہیں چنانچے ان کی فلاح و بہبود تحریک انصاف کے پروگرام میں سر فہرست ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام جفاکش اور انتہائی محنتی ہیں اور خصوصی افراد نے بھی بیشتر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
خصوصی محنت اور توجہ کے ذریعے انہیں لاحق معذوریوں سے پیدا شدہ مسائل کم کئے جا سکتے ہیں اور انہیں معاشرے کا اپاہج حصہ بنانے کی بجائے ایک کارآمد طبقے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف نئے پاکستان میں خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے گی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے موزوں وسائل مہیا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی سرپرستی کے ذریعے معذور افراد کو بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرینگے اور زندگی کی دوڑ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں صوبائی حکومت نے معذوروں کی دیکھ بھال اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے قابلِ ذکر وسائل مہیا کیے ہیں انشاء اللہ اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور نئے پاکستان میں خصوصی افراد کی ترقی پر خاطر خواہ توجہ دی جائے گی۔ اپنے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے معذور افراد کے عزم وہمت کو سراہا اور ان کی محنت اور لگن کی داد دی۔ معذوروں کیلئے مخصوص دن میں ملک بھر سے خصوصی افراد سینکڑوں کی تعداد میں آزادی دھرنے میں شریک ہوئے اور انہوں نے نئے پاکستان کے قیام کیلئے جاری تحریک میں نہ صرف شمولیت اختیار کی بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ خصوصی افراد کے لئے تقریب کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی اور منزہ حسن نے کیا۔ تقریب سے پاکستان تحریک انصاف شعبہ معذوراں کی صدر انعم نقوی، جنرل سیکرٹری فرقان ، انفارمیشن سیکرٹری سلیمان ارشد،بلال جاوید، شہزاد جاوید،سردار ریاض شیر حسن، ریاض الحق، محمد زادہ، محمد اویس اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.