انتخابات 2013ء کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور
جمعہ 24 اکتوبر 2014 17:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) 2013 ء کے عام انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر شاہد صدیقی اور سابق وفاقی وزیر میاں زاہد سرفراز کی جانب سے 2013ء کے انتخابات کیخلاف الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عام انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر شاہد صدیقی نے موقف اختیار کیا تھا کہ 2013ء کے انتخابات مقناطیسی سیاہی کی بنیاد پر ہوئے تھے لیکن یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مقناطیسی سیاہی انتہائی غیر معیاری تھی اور اس کے استعمال سے دھاندلی کی گئی۔
(جاری ہے)
دھاندلی کے نتیجے میں ہونے والے الیکشن کس طرح آئینی اور قانونی ہو سکتے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ محمود اختر صدیقی نے الیکشن کمیشن اور انتظامات کرانے والی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔ میاں زاہد سرفراز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی۔ منظم دھاندلی کے ذریعے انتخابات میں چند سیاسی جماعتوں کو کامیابی دلوائی گئی۔ اس لئے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.