کراچی‘ایف سی ایریا اور کٹی پہاڑی میں سرچ آپریشن، 31 مشتبہ افرادگرفتار
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)کراچی کے علاقے ایف سی ایریا اور کٹی پہاڑی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزموں سمیت 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار دو ملزم مارے گئے۔ایس ایس پی سینٹرل نعمان صدیقی کے مطابق ایف سی ایریا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزموں سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا ، جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ایس پی گلبرگ اسد چوہدری کی سربراہی میں گلبرگ ڈویڑن کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کٹی پہاڑی کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا اور 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے حصہ نہیں لیا بلکہ مرد پولیس اہلکار گھروں کی تلاشی لیتے رہے۔ ذرائع کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے۔(جاری ہے)
مارے جانے والے ملزموں کی شناخت سمیر اور بالاچ کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق عزیز گروہ سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان رینجرز اہلکار سمیت 20 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھے ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورآوان بم بھی بر آمد کیا گیا ہے
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.