رعائتی نرخوں پر لیزر لیولرز کے حصول کے لیے درخواستیں 31 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت

لیزر یونٹس حاصل کرنے کے لئے درخواست دہندہ کے پاس لیزر لیولر کو چلانے کے لئے ذاتی ٹریکٹر ہونالازمی ہے ترجمان

اتوار 26 اکتوبر 2014 16:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کورعائتی نرخوں پر لیزر لیولرز کے حصول کے لیے درخواستیں 31 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت سال 2014-15 ء کے دوران پنجاب میں 289 لیزر لیولرز یونٹس کی خریداری پر حکومت پنجاب کی طرف سے کاشتکاروں کو 2 لاکھ 25 ہزار روپے فی لیزر یونٹ مالی معاونت فراہم کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

منصوبہ کے تحت لیزر یونٹس حاصل کرنے کے لئے درخواست دہندہ کے پاس لیزر لیولر کو چلانے کے لئے ذاتی ٹریکٹر ہونالازمی ہے۔ درخواست دہندہ کا ملکیتی رقبہ ساڑھے 12 ایکڑ سے زائد نہ ہو اور ترجیحی طور پر زرعی مشینری کی خدمات کرایہ پر دے رہا ہو۔ اپنے علاقہ میں ہمواری زمین بذریعہ لیزر ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے متفق ہو اور منصوبہ کی مدت کے دوران سالانہ 300 ایکڑ زمین کی ہمواری کی خدمات کے لئے تیار ہو۔