کھادوں کے متوازن استعمال سیدوسو ساٹھ ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے زرعی ماہرین

کھادوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث کھادوں میں نائٹروجن اور فاسفورس کی مقدارکو کم کیا جارہا ہے رپورٹ

اتوار 26 اکتوبر 2014 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کھادوں کے متوازن استعمال سیدوسو ساٹھ ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ پنجاب میں فاسفورک کھاد کے استعمال میں کمی کے باعث 80 سے 90فیصدقابل کاشت اراضی میں فاسفورس کی مسلسل کمی ہورہی ہے جس کے باعث اہم فصلوں کی پیدوارمیں بھی کم ہورہی ہے،کھادوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث کھادوں میں نائٹروجن اور فاسفورس کی مقدارکو کم کیا جارہا ہے زرعی ماہرین کے مطابق گندم، چاول، گنا ،کپاس اورمکئی کی فصلوں کیلئے کھاد میں نائٹروجن اورفاسفورس کے متوازن استعمال سے پچاس فیصد کی اراضی سے دو سو ساٹھ ارب کی اضافی آمدنی حاصل ہوسکتی ہے اگرہدایات کے مطابق کسان کھاد میں نائٹروجن اورفاسفورس کی متوازن مقدار کواستعمال کریں توکاشت میں بہتری لاکر اہم فصلوں کی پیداوارکوپچاس فیصد تک بڑھایاجاسکتا ہے ۔