پاکستانی ایک سال میں 250 ارب روپے کی سگریٹ پی گئے
پیر 27 اکتوبر 2014 12:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء)کہاوت مشہور ہے کہ سگریٹ کے ایک سرے پرآگ اور دوسرے پر بے وقوف ہوتا ہے لیکن پاکستانی اس بات کو خاطر میں لانے پر تیار نہیں ، شاید یہی وجہ ہے کہ پاکستانیوں نے گذشتہ مالی سال میں 250 ارب روپے سگریٹ کے دھوئیں میں اڑادیئے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال 2013-14میں پاکستانیوں نے 250 ارب روپے کے سگریٹ پیئے۔
اس مالیت کے پتا ہے کتنے سگریٹ خریدے گئے ‘ 64 ارب 48 کروڑ سگریٹ ‘ ایک کے بعد ایک نوٹ سگریٹ کی صورت میں دھوئیں کی زینت بنتا رہا ‘ کش لگتا رہا ، روپیہ جلتا رہا۔(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں دستیاب سگریٹس میں سے کم سے کم ایک سگریٹ کی قیمت اڑھائی روپے او رزیادہ سے زیادہ 5روپے ہے اور سگریٹ پر خرچ کی گئی اس رقم کا اندازہ صرف برانڈڈ سگریٹس کی فروخت سے لگایا گیا ہے جبکہ ان برانڈڈ اور اسمگل شدہ سگریٹس کی خرید پر خرچ کیے گئے پیسے کا کوئی شمار نہیں ، سگریٹ پینا پیسے دے کر موذی مرض خریدنے کے برابر ہے۔
رپوٹ کے مطابق پھیپھڑوں کے کینسر کی 90 فیصد وجوہات سگریٹ اور تمباکو کا استعمال ہیں ، لیکن یہ باتیں پاکستانیوں کو ڈرانے میں ناکام ہیں، جو اپنے غم کا علاج سگریٹ میں ڈھونڈتے ہیں اور بیماریوں کو گلے لگاتے ہیںمزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.