ٹیسٹ رینکنگ ، یونس ، شہزاد، سرفراز اور اسد شفیق کی ترقی ، مصباح اور حفیظ کی تنزلی
پیر 27 اکتوبر 2014 14:33
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اکتوبر 2014ء) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ بلے بازوں میں یونس خان ، احمد شہزاد ، سرفراز احمد ، اسد شفیق کی رینکنگ میں بہتری آگئی جبکہ قومی کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ تنزلی کا شکار ہوگئے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں شاندار سنچری سکور کرنے والے بلے باز یونس خان 4 درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں ۔
اسد شفیق 3 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں جبکہ سرفراز احمد 12 درجہ کامیابی کے بعد 38 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ احمد شہزاد بھی بیٹنگ رینکنگ بہتر کرنے میں کامیاب رہے ، وہ اس فہرست میں 52 نمبر پر ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مصباح الحق 10 ویں سے 11 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔(جاری ہے)
بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ۔
باؤلرز رینکنگ میں ذوالفقار بابر 46 درجہ ترقی کرکے 51 ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔ کینگروز کو پویلین کی راہ دکھانے والے نوجوان باؤلر یاسر شاہ کا 62 واں نمبر ہے ۔ سینئر باؤلر محمد حفیظ 3 درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 56 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔ جبکہ اس لسٹ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین سرفہرست ہیں ۔ آل رائونڈر کیٹگری میں روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔ اس کیٹگری میں پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکے ۔ ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دو درجہ بہتری کے بعد قومی ٹیم چھٹی سے چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے ۔ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے اپنے اہم پلیئرز آئی پی ایل سے واپس بلا لیے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
میچ کافی اچھا رہا لیکن بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، شاہین آفریدی
-
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں بھارتی اسٹار بیٹرویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑدیا
-
بابراوررضوان کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلزمیں شراکت داری کا نیا ریکارڈ
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.