”مجھے پتہ ہے کہ کیسے کام کرنا ہے؟“،

سپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی رکن کو اعتراض کرنے پر ڈانٹ پلا دی

پیر 27 اکتوبر 2014 19:45

”مجھے پتہ ہے کہ کیسے کام کرنا ہے؟“،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی رکن کو اعتراض کرنے پر ڈانٹ پلا دی۔

(جاری ہے)

پیر کی شام اس وقت سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کو جھاڑ پلا دی جب انہوں نے ضمنی سوال کی جگہ اعتراض کیا کہ جب کوئی وفاقی وزیر ،وزیرمملکت یا پارلیمانی لیڈرغیر حاضر ہو تو اس متعلقہ سوال کو موخر کردیا جاتا ہے مگر اس طرح کا سلوک ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ نہیں ہوتا جس پر سپیکر نے کہا کہ وہ سوال کی نوعیت دیکھ کر کیا جاتا ہے،جس پر شیخ روحیل اصغر نے اعتراض کرنا چاہا تو سپیکر کے ڈانٹ پلا دی اور کہا کہ سپیکر کو علم ہے کہ کس طرح کام کرنا ہے،بعدازاں انہوں نے اگلا سوال لے لیااور شیخ روحیل اصغر نشست پر بیٹھ گئے۔

۔

متعلقہ عنوان :