تعلیمی نصاب میں تبدیلی نہیں کریں گے : سینئر صوبائی وزیر خیبرپختونخوا

بدھ 29 اکتوبر 2014 18:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2014ء) نصاب میں کوئی تبدیلی کی ہے نہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے اسمبلی اجلاس میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں نصاب کی تبدیلی کے متعلق تحریک التوا پر بحث کی گئی جس کے دوران سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ پختونخواہ کے نصاب میں کوئی بھی چیز نبی کریم ﷺ اور نظریہ پاکستان کے خلاف نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نصاب میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی آئندہ کی جائے گی۔نصاب کا معاملہ حساس ایشو ہے اس لیے اسے سیاسی معاملہ بنانا درست نہیں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے بھر قرارداد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :