محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم صوبے کے غریب طبقات تک بنیادی تعلیم کی مفت تعلیمی
جمعرات 30 اکتوبر 2014 17:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 اکتوبر۔2014ء) محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم صوبے کے انتہائی پسماندہ اور غریب طبقات تک بنیادی تعلیم کی زیادہ سے زیادہ مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اور جامع منصوبہ بندی کے تحت کئی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ غیررسمی بنیادی تعلیم کے ذریعے خواندگی کا تناسب بڑھانے کے لیے محکمہ کی کوششوں اور حاصل کیے گئے اہداف کو ملکی اور غیر ملکی ڈونرز ایجنسیوں نے بھی سراہا ہے۔
اس ضمن میں یونیسکو (UNESCO) کے مسٹر روہن (Rohan) بیورلی جان(Beverly Jones) اور ظفر حیات ملک نے محکمہ لٹریسی کا دورہ کیا جہاں وفد کو ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ندیم عالم بٹ نے محکمہ کی طرف سے صوبہ پنجاب میں جاری بنیادی تعلیم کے سکولوں ، کمیونٹی لرننگ سنٹروں دیگر اداروں اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی۔(جاری ہے)
وفد نے محکمہ لٹریسی کی طرف سے صوبہ کے پسماندہ علاقوں میں جاری خواتین کے لیے قائم کردہ تعلیم و ہُنر کے مراکز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان پڑھ لڑکیوں اور خواتین کے لیے حصولِ تعلیم اور ہُنر سیکھنے کے مزید وسیع مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے لئے "ملالہ" فنڈ سے فنڈز فراہم کرنے کے لیے محکمہ کو جامع پلان بنانے کی پیشکش کی جس پر ایڈیشنل سیکرٹری نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سجاد ثاقب کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں محکمانہ افسران محمد عثمان ، محمد اکرم جان، بارک اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.