فیصل آباد روڈ پر مسافر وین میں آگ لگ گئی ، تین افراد جاں بحق

جمعرات 30 اکتوبر 2014 19:55

فیصل آباد روڈ پر مسافر وین میں آگ لگ گئی ، تین افراد جاں بحق

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مسافر وین فیصل آباد سے چنیوٹ آ رہی تھی کہ فیصل آباد روڈ پر یہ حادثہ پیش آ گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ وین کا سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد کے جاں بحق جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :