انضمام الحق کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرم چوہدری سے ملاقات

جمعرات 30 اکتوبر 2014 20:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر 2014ء) معروف کرکٹر ،عالمی شہریت یافتہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ کیا۔ اپنے دورے میں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدا کرم چوہدری نے انہیں یونیورسٹی میں جاری تعلیمی تحقیقی اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے اس موقع کہا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا تعلیمی افق کا ایک روشن ستارا ہے اور اس کی شہرت اور بہترین کارناموں کے بارے میں جو سنا تھا اس سے کہیں بڑھ کر پایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج کل دین اسلام کی سربلندی اور تبلیغ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کا پیغام مختلف بڑے تعلیمی اداروں، مدارس اور مساجد میں جا کر بیان کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے سابق کپتان انضمام الحق کی اس کاوش کو بے حد سراہا اور اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔