ڈینگی کے مریضوں کیلئے ہر قسم کی سہولت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں موجود ہے ،اے ڈی سی اٹک
جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:41
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کیلئے ہر قسم کی سہولت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اٹک میں موجود ہے اور ڈینگی کے جو دس کیس ہوئے تھے وہ اب روبہ صحت ہیں اور بہت جلد ہسپتال سے فارغ کردیئے جائینگے۔ اس ضمن میں خصوصی اقدامات اٹھائے گئے تھے جن کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی کے حوالے سے ایک خصو صی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا جن علاقوں میں صفائی کی ضرورت تھی وہاں صفائی کروادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈینگی سپرے بھی کردیا گیا ہے۔ حساس علاقوں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور ان علاقوں میں ڈینگی لاروا کے مکمل خاتمے کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈینگی کا یہ سیزن پندرہ نومبر تک جاری رہیگاجس میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے ماحول کو خشک اور صاف رکھا جائے۔ تما م ٹی ایم ایز ایڈمنسٹریٹرز کی نگرانی میں خصوصی اقدامات کررہی ہیں جن کا ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہیں اور انہیں بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.