کسان بورڈ پاکستان کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلہ کو خراج تحسین

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) کسان بورڈ پاکستان کے صدرسردار ظفر حسین ،نائب صدر سرفراز احمد خاں،سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی،میڈیا سیکرٹری حاجی محمد رمضان نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت ،عوام،صنعت اور زراعت کیلیے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے اس فیصلہ سے زرعی مشینری چلانے والوں کو اور تیل پر چلنے والے ٹیوب ویلوں کو ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت بجلی کے ریٹوں میں بھی اسی طرح کمی کر دے تو مہنگائی میں پسے عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تیل کی کمی کے بعد تھرمل پاور سٹیشن اور تیل پر چلنے والے پاور ہائسوں کو اربوں کا فائدہ ہو گا اور حکمومت کو چاہیے کہ اب وہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر واپڈا کی لوٹ مار کو بند کرائے اور تھرمل پاور بجلی گھروں کی بجلی کو بھی سستا کرے۔انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کے فلیٹ ریٹ مقر ر کرکے زرعی مقاصد کیلئے بجلی سستی کرے۔

متعلقہ عنوان :