حکومت چھاتی کے سرطان کے خلاف نیشنل پلان آف ایکشن بنائے ‘ فہمیدہ مرزا
ہفتہ 1 نومبر 2014 17:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت چھاتی کے سرطان کے خلاف نیشنل پلان آف ایکشن بنائے ۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی گئی۔اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ مجھے اللہ نے نئی زندگی دی اور میں سمجھتی ہوں کہ میں اس کو ان خواتین کے نام کر وں جو اس کینسر سے لڑ رہی ہیں اور انہیں علاج معالجے کی کوئی سہولت نہیں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے تسلیم کیا کہ وفاق اور صوبائی سطح پر چھاتی کے سرطان کی مانیٹرنگ کا کوئی نظام ہی نہیں تقریب میں اقوام متحدہ اور پاکستان بریسٹ کینسر ٹرسٹ نے آگاہی کیلئے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن اس ٹرسٹ کو تکنیکی معاونت دیگا۔(جاری ہے)
سربراہ ایس آئی یو ٹی ڈاکٹر ادیب رضوی کے مطابق اس کا علاج ہی اتنا مہنگا ہے کہ عام آدمی کی تو اس تک پہنچ ہی نہیں، حکومت کو خود آگے آنا ہوگا اور کوئی میکنیزم بنائے ورنہ عوام کی اس کی سرجری، میموگرافی کیمو تھرپی تک رسائی کیسے ہو گی۔ تقریب میں سیاست دان، سفیر، ڈاکٹرز، طلبہ، سماجی کارکن اور کینسر کے مریض بھی شریک تھے۔ معروف گلو کارہ عابدہ پروین نے اپنی آواز کا جادو جگا کر محفل میں رنگ بھر دیئے۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کے ساتھ شمعیں روشن کی گئیں کہ چھاتی کے سرطان کو شکست دینے میں خاندان کے سربراہ اپنی خواتین کا ساتھ دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ًگندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ،طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میںآ پریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
ٹریبونل میں زیرالتواء 2700ارب کے ٹیکس کیسز سے متعلق قانون بن چکا ہے
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.